لیویز فورس تفتان کا مکان پر چھاپہ ،بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ،ایک غیر ملکی شخص گرفتار

ہفتہ 21 ستمبر 2019 18:09

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) لیویز فورس تفتان کا مکان پر چھاپہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ایک غیر ملکی شخص گرفتار ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان خجک کے مطابق لیویز فورس تفتان کے نائب تحصیلدار ظہور آحمد بلوچ،رسالدار جاوید اور دفعدار در محمد حسنی ودیگر اہلکاروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر پاک ایران سرحدی شہر تفتان کے کلی اسٹیشن میں ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں سے ایک غیر ملکی باشندہ فرشید نامی شخص کو گرفتار کر لیا اور مکان میں زیر زمین چھپائی گئی بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود نکال دیا جس میں 35 ہنڈ گرنیٹ، 52 خودکش جیکٹ میں استعمال ہونے والے بارودی مواد، 28 بم فیوز، 21 راکٹ گولے فیوز،7 راکٹ کے فیوز، تین ہزار سے زائد ایس ایم جی و دیگر رائفل کے راونڈز، غیر ملکی موبائل سمیں ودیگر بارودی مواد اور ایک غیر ملکی شخص کو گرفتار کر لیا ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان کا کہنا تھا لیویز فورس نے بہت بڑی تبائی سے بچا لیا ہے ایسے دہشتگر مختلف دہشت گردی پھیلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جسے لیویز فورس نے ناکام بنا دیا ضلع بھر میں لیویز فورس الرٹ ہے کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے کاروائی کو روکھنے میں ہمیشہ الرٹ رہتا ہے انکا کہنا غیر ملکی شخص زیر تفتیش ہے اس سے لیویز فورس مزید پوچھ گچھ کررہی ہے

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں