دالبندین سمیت ضلع بھر میں ٹڈی دل کی یلغار ٹڈی دل کے ریلے نے دالبندین کے مختلف کالونیوں میں ڈیرے ڈال دئیے

ہفتہ 16 مئی 2020 19:57

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2020ء) دالبندین سمیت ضلع بھر میں ٹڈی دل کی یلغار ٹڈی دل کے ریلے نے دالبندین کے مختلف کالونیوں میں ڈیرے ڈال دئیے تفصیلات کے مطابق چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین سمیت ضلع بھر میں ٹڈی دل کی بھر مار سے ایک توفصلوں کو کافی نقصان پہنچا رہا ہے دوسری جانب ٹڈی دل کے ریلے دالبندین کے مختلف گلی محلوں اور لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگئے جسکی وجہ سے لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے دوسری جانب محکمہ زراعت کے آفیسر ظہور شاہ کا کہنا تھا ہماری ٹیم الرٹ ہے جہاں جہاں بھی ٹڈی دل کا ریلہ پہنچتا ہے ہم وہاں جاکر اسپرے کرتے ہیں بروز ہفتہ بھی دالبندین فیصل کالونی ودیگر علاقوں میں بڑی تعداد میں ٹڈی دل کا ریلہ پہنچا تھا ہماری ٹیم نے جاکر ادھر اسپرے کردیا انکا کہنا تھا ہماری بھر پور کوشش ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ اسپرے کرکے فصلوں کو نقصانات سے بچایا جا سکیں اور گلی محلوں میں بھی جہاں لوگوں کی شکایت آرہا ہے ہماری ٹیم جاکر اسپرے کررہے ہیں تاکہ لوگوں کو ٹڈی دل سے پریشانی نا ہوں

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں