قرآن و سنت سے دوری مسلمانوں کے زوال کا سبب بن رہی ہے ، اصحاب کرام کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں،مولانا احمد شعیب

وقت و حالات کا تقاضا ہے مسلمان اپنے گروہی مذہبی سیاسی اور فرقہ پرستی کے پرچار کو ترک کر کے حقیقی معنوں میں قرآن مجید کو سینے سے لگا لیں

ہفتہ 19 ستمبر 2020 22:19

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) قرآن و سنت سے دوری مسلمانوں کے زوال کا سبب بن رہی ہے اصحاب کرام کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین و مبلغ اسلام مولانا احمد شعیب،مولانا علی احمد،مولانا عبدالصمد کبدانی،حافظ عبدالحد بلوچ نے مدرسہ جامعہ الااسلامیہ گلشن یوسفی دالبندین میں ممتاز عالم دین و مفکر اسلام مولانا محمد یوسف کی یاد میں منعقدہ عظمت قرآن کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی جس میں دور دراز سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی،مولانا احمد شعیب نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی نے انسان کو تمام مخلوقات سے اشرف ترین مخلوق بنادیا اور مسلمانوں کو تو خصوصی انعامات سے نوازا۔

(جاری ہے)

اپنے پیارے پیغمبر کو نبی بنا کر بھیجا اور قرآن مجید کو پوری انسانیت کے لیے ضابطہ حیات بنا کر اتارا مگر اس دور کے مسلمانوں نے قرآن مجید کو پس پشت ڈال کر دنیا کے پیچھے لگ گئے اس لیے آج امت خوار ہوکر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کی تعلیمات اور پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات اور صحابہ کرام کی دین اسلام کے لیے قربانی مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہیں وقت و حالات کا تقاضا ہے کہ مسلمان اپنے گروہی مذہبی سیاسی اور فرقہ پرستی کے پرچار کو ترک کر کے حقیقی معنوں میں قرآن مجید کو سینے سے لگا لیں تو ان کا مستقبل ایک بار پھر روشن ھوگا روح پرور دینی اجتماع سے دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا اور آخر میں امت مسلمہ کی بیداری کیلئے اجتماعی دعا کرائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں