محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس کا یک مچ میں مختلف مقامات پر چھاپے

پیر 19 اکتوبر 2020 23:45

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس کا یک مچ میں مختلف مقامات پر چھاپے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس دالبندین کے ای ٹی او عبدالمالک بلوچ نے عملے کے ہمراہ انسداد منشیات کے سلسلے میں یک مچ میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے انہوں نے کہا کہ منشیات ایک زہر قاتل ہے جو کہ ہماری نوجوان نسل کو دیمک کی طرح کھا چاٹ رہی ہے انہوں نے کہا کہ منشیات کے اڈوں کا قلع قمع کردیا جائے گا سول سوسائٹی اس سلسلے میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں