دالبندین شہر کو خوبصورت اور سرسبز بنانے کا خواب پورا کرینگے،بابائے چاغی پینل

جمعرات 2 مارچ 2023 21:51

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مارچ2023ء)دالبندین شہر کو خوبصورت اور سرسبز بنانے کا خواب پورا کرینگے بابائے چاغی پینل کے میونسپل کمیٹی دالبندین کے چیئرمین میر فیصل خان نوتیزئی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چاغی علی رضا کھوسہ چیف آفیسر غلام مصطفی کرداور بابائے چاغی کے نومنتخب کونسلران سعد نوتیزئی، یوسی صدر چیئرمین شیر شاہ کشانی سردار سرفراز پنچوزئی عبدالروف ترین سرفراز ریکی میر عبدالحق نوتیزئی ملک طاہر سیاپاد ،ملک خلیل نوتیزئی، برج لعل عارف نوتیزئی عبدالولی نوتیزئی ودیگر نے بابائے چاغی ڈبل روڈ کے فٹ پاتھ پر پودے لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا اس موقع پر چیئرمین میر فیصل جان نوتیزئی نے کہاکہ عوام اس شجرکاری مہم میں ہمارا ساتھ دیں ہم نے ملکر دالبندین شہر کو خوبصورت اور مثالی شہر بنانا ہے درخت لگانے سے اب و ہوا اور موحول خوشگوار ہوگا تمام لوگوں کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں