بے زبانوں کے شہر ضلع چاغی میں عوام کے وسیع تر مفاد کیلئے چاغی عوامی خدمت کمیٹی کا قیام ضروری ہو چکا ہے،رمضان سمالانی اور حاجی عبد الرحمن ریکی

جمعرات 29 فروری 2024 17:26

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2024ء) جمعیت نظریاتی ضلع چاغی کے بانی و سماجی رہنما (بابو)رمضان سمالانی اور سیاسی شخصیت حاجی عبد الرحمن ریکی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بے زبانوں کے شہر ضلع چاغی میں عوام کے وسیع تر مفاد کیلئے چاغی عوامی خدمت کمیٹی کا قیام ضروری ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں اور نجی و سرکاری اداروں کے خود ساختہ اور فرسودہ نظام یعنی دفتری معاملات میں ھیرا پھیری اور بلا جواز تاخیری حربوں سے ضلع چاغی کے لوگ بدظن و مایوس ہو چکے ہیں ، حالانکہ آئین و قانون کے تحت عوام، ملازمین ، پنشنرز کو تحفظ اور بنیادی حقوق کے فراہمی کی ضمانت دی گئی ہیں۔

اسکے باجود عوام کی اکثریت کو جائز حق سے محروم رکھا جارہا ہے جو سنگین نا انصافی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کیا کہ پھر عوام اپنے جائز حقوق کے حصول کیلئے کیوں پریشان رہتے ہیں اور بسا اوقات عدالتوں ، تھانوں ، کچہریوں کے چکر کاٹنے پر مجبور ہوتے ہیں، جبکہ پیسہ اور وقت بھی ضائع ہوتا ہے ، مگر انصاف ملنا مشکل ہوتا ہے ، اگر چہ قرآنی نظام و اصولوں سے روگردانی اور ھمارے اجتماعی اعمال کی وجہ سے ظالمانہ نظام ہم پر مسلط ہیں۔

لیکن ہمارے نمائندے (سیاستدان) و حکمران طبقے نے عوام کو انصاف دلانے کیلئے دیانتداری سے قانون سازی نہیں کی ہیں جس کے ہم بھی قصور وار ہیں، انہوں نے کہا ضلع چاغی عوام کے گھمبیر مسائل، مشکلات کو مدنظر رکھ کر ہم محض رضائے الہی کی خاطر خدمت خلق و انسانی ہمدردی کے جذبے سے اپنی صلاحتیں بروئے کار لانا چاہتے ہیں ہمیں بلا تعصب و قومیت، لسانیت متحد ہونا ہوگا ، اگر چہ چند خیر خواہ دور اندیش شخصیات کی حمایت ، مشاورت حاصل ہیں، تاہم علما کرام ہماری رہنمائی و حوصلہ افرائی کریں۔

ضلع چاغی کے تمام تمام اقوام ،معتبرین عوامی نمائندوں، پارٹیوں ، نوجوان طبقہ اس اجتماعی مشن میں ھمارا ساتھ دیں تاکہ جلد دور اندیش و خیر خواہ حضرات پر مشتمل اجلاس طلب کر کے عوام کے اجتماعی مسائل و ان کا حل باہمی مشاورت سے پیش کر کے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرسکے۔ واضع رہے کہ یہ کمیٹی غیر سیاسی ہوگا کم فہم محدود سوچ والے کمیٹی کا حصہ نہیں ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں