ڈسکہ میں ایک پیر صاحب کے جنازے پر نوٹ نچھاور

منگل 11 مئی 2021 23:52

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2021ء)ڈسکہ میں ایک پیر صاحب کے جنازے پر نوٹ نچھاور کیے گئے ہیں۔ پیر صاحب کا انتقال 65 سال کی عمر میں ہوا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق مطابق سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں 65 سالہ بزرگ محمد رفیق کی میت پر نوٹ نچھار کیے گئے،نوٹ نچھاور کرنے کا سلسلہ گھر سے لے کر قبرستان تک جاری رہا۔اس ضمن میں انتقال کرنے والے پیر محمد رفیق کے مریدین کا کہنا ہے کہ پیر صاحب نے اپنے انتقال سے قبل وصیت کی تھی کہ ان کے جنازے پر نوٹ نچھاور کیے جائیں۔

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں