ڈسکہ،تیزرفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر ،باپ جاں بحق ، بیٹا شدیدزخمی

جمعرات 29 فروری 2024 22:30

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2024ء) ڈسکہ میں تیزرفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکرسے باپ جاں بحق،بیٹا شدیدزخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ڈسکہ کے نواحی گاؤں دھمیکے کا فیاض گذشتہ روز اپنے بیٹے اشتیاق کے ہمراہ موٹرسائیکل پرجارہاتھاتوجب وہ رنجہائی کے قریب پہنچے تو ان کو پیچھے سے آنیوالی تیزرفتار کارنے ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں فیاض موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ،جبکہ اشتیاق شدیدزخمی ہوگیا جس کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال پہنچادیاگیا ،پولیس نے نامعلوم کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔\378

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں