ڈسکہ میں تیزرفتار مزدا اور موٹرسائیکل کاتصادم ،موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی جاں بحق

ہفتہ 2 مارچ 2024 21:00

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2024ء) ڈسکہ میں تیزرفتار مزدا اور موٹرسائیکل کے تصادم سے موٹرسائیکل پر سوارمیاں بیوی جاں بحق ہوگئے ہیں، تفصیل کے مطابق ڈسکہ کےنواح موترہ کے علاقہ موضع آڈھا کےرہائشی محمد بوٹا کابیٹا شوکت اور بہو سائرہ موٹرسائیکل پر سیالکوٹ سے واپس آرہے تھے کہ جب وہ آڈھا کے قریب پہنچے توان کو پیچھے سے آنیوالے تیزرفتارمزدا جس کو نامعلوم ڈرائیور چلارہاتھا نے ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں دونوں میاں بیوی شدیدزخمی ہوگئے ،جنہیں طبی امدادکیلئے سول ہسپتال لایاگیاجہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے، پولیس نےنامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیااور کارروائی کا آغاز کردیاہے۔\378

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں