ملک بھر کی طرح ڈسکہ میں بھی پاکستان کا75واں یوم آزادی ملی جوش وجذبہ کے ساتھ منایا گیا

اتوار 14 اگست 2022 19:50

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2022ء) ملک بھر کی طرح ڈسکہ میں بھی پاکستان کا75واں یوم آزادی ملی جوش وجذبہ کے ساتھ منایا گیا۔

(جاری ہے)

دن کاآغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی واستحکام کی دعائوں سے کیا گیا میونسپل کمیٹی میں پرچم کشائی کی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر آمنہ احسان تارڑ نے سیاسی سماجی مذہبی اور صحافتی شخصیات کے ہمراہ پرچم کشائی کی اور یوم آزادی کا کیک کاٹا سول ہسپتال میں منعقدہ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر آمنہ احسان اور ایم ایس عمر دراز چیمہ نے ڈاکٹرز اور سٹاف کے ساتھ کیک کاٹا بعد میں اسسٹنٹ کمشنر نے ایم ایس کے ہمراہ وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی اور ان میں مٹھائی تقسیم کی سٹی صدر مسلم لیگ ن محمدافضل منشاء کی طرف سے مسلم لیگ ن آفس میں لیگی کارکنان کے ساتھ کیک کاٹا گیاجس میں مسلم لیگ ن سٹی وتحصیل، یوتھ ونگ سٹی وتحصیل ، خواتین ونگ اور ایم ایس ایف کے عہدیداران وممبران نے بھرپور شرکت کی جبکہ ڈسکہ یونین آف جرنلسٹ کی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر نے صدر امین رضا مغل اور ممبران کے ساتھ کیک کاٹا اس موقع پر سینئر ماہر قانون محمدانور مغل اور سینئر صحافی نویداقبال بھی موجود تھے علاوہ ازیں تحصیل اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن اورانجمن خدمت خلق کے زیراہتمام زچہ بچہ ہسپتال میں بھی منعقدہ تقریبات میں کیک کاٹے گئے ۔

\378

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں