حکومت بلوچستان نے محکمہ سوشل ویلفیئر کی زیر نگرانی عوام کو مہنگے سے مہنگا مفت علاج معالجہ کے لئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں ، محمد رفیق بگٹی

امراض کے علاج معالجہ کی مد میں لاکھوں روپے کے اخراجات حکومت بلوچستان ادا کریگی، سوشل ویلفیئر و سماجی بہبود ڈیرہ بگٹی

منگل 1 اکتوبر 2019 23:52

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2019ء) سوشل ویلفیئر و سماجی بہبود ڈیرہ بگٹی محمد رفیق بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے محکمہ سوشل ویلفیئر کی زیر نگرانی عوام کو مہنگے سے مہنگا مفت علاج معالجہ کے لئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں اینڈومنڈ فنڈز کے تحت مستحقین کی کینسر جگر و گردوں کی پیوند کاری سمیت دیگر بڑے امراض کے علاج معالجہ کی مد میں لاکھوں روپے کے اخراجات حکومت بلوچستان ادا کریگی، جبکہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے اب سپیشل سپورٹ (ایس ایس پی) پروگرام بھی شروع کیا ہے یہ بات انہوں نے ڈیرہ بگٹی اپنے آفیس میں ڈیرہ بگٹی کے سینئر صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی سوشل ویلفر آفسر محمد رفیق بگٹی نے کہا کہ اینڈومنڈ فنڈز کے تحت اب تک ڈیرہ بگٹی سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں کئی کیس نمٹائے جا چکے ہیں جن میں جگر و گردوں کی پیوند کاری سمیت کینسر کے امراض کا آپریشن و علاج معالجہ پر تمام آنیوال فٹ والے اخراجات ادا کئے گئے ہیں، اور کہا کہ اب وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی ہدایات پر (ایس ایس پی) سپیشل سپورٹ پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے اس پروگرام کے تحت 3 اقسام کے فارم متعارف کروائے گئے ہیں جن میں ایک ایجوکیشن اسکالر شپ، اسپورٹس و ثقافتی پروگرام اور میڈیکل علاج معالجہ شامل ہیں جن میں ضرورت مندوں کی داد رسی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ میڈیکل علاج معالجہ میں کسی مستحق کو 50 ہزار سے ایک لاکھ 50 ہزار تک کلیم کرنے پر انہیں ادا کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بلوچستان نے عوام کو صحت کے شعبے میں ایک تاریخی اقدامات اٹھائے ہیں عوام کو چائے کہ اگر کوئی بھی ایسے امراض میں مبتلا ہو تو فوری طور پر محکمہ سوشل ویلفیئر کے ڈسٹرکٹ یا ڈویڑنل ڈائیریکٹر سے رابطہ کریں اور حکومتی اقدامات سے مستفید ہوں۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں