۹ پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،عوامی ووٹوں سے منتخب ہوکر عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے،شاہ زین بگٹی

اتوار 28 جنوری 2024 20:25

م*ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2024ء) جمہوری وطن پارٹی کے صدر نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے عوامی ووٹوں سے منتخب ہوکر عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے انہوں نے یہ گفتگو سوئی میں گزشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 253 کے لئے الیکشن ورک کے دوران حمایت کی یقین دہانی کروانے والے مختلف قبائلی شخصیات سے بات چیت کے دوران کی انہوں نے الیکشن کمپئین کے سلسلے میں سوئی کے نامور قبائلی شخصیات ظنوں خان گرانی لعل خان جوژ داد محمد بگٹی حبیبانی کلپر برادری سے ملاقات کی تمام برادریوں انہیں ممکنہ حمایت کا یقین دلایا علاوہ ازیں نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے علاقوں مکینوں سے گفتگو کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مشکل حالات کے باوجود عوامی خدمت کو عبادت سمجھ کر کیا ہے کیونکہ عوامی خدمت ہی جمہوری وطن پارٹی کا نصب العین ہے جمہوری وطن پارٹی شارٹ کٹ راستوں سے اقتدار تک رسائی کو گناہ سمجھتی ہے انشااللہ عوامی ووٹ کے طاقت سے ہی دوبارہ منتخب ہوکر عوامی خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے لوگوں کو گیس بجلی پانی تعلیم اور صحت کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں