گرانفروش کھاد ڈیلرز کیخلاف کارروائی کا آغاز

منگل 11 ستمبر 2018 23:36

ڈی جی خان۔11ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2018ء) محکمہ زراعت توسیع ڈیرہ غازیخان نے گرانفروش کھاد ڈیلرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ․ کوٹ چھٹہ میں کھاد ڈیلر رانا انتظار کو گرانفروشی کے علاوہ خریدوفروخت کاریکارڈ مرتب نہ کرنے پر تھانہ میں مقدمہ درج کرا دیاگیا․ڈپٹی ڈائریکٹر مہر عابد حسین کے مراسلہ کے مطابق محکمہ زراعت کی ٹیم نے کھاد ڈیلر کی دکان پر چھاپہ مارا اور ریکارڈ چیک کیادکان میں نرخنا مہ آویزاں نہ ہونے او رخریدو فروخت کار یکارڈ مرتب نہ کرنے پر ڈیلر کے خلاف کارروائی کی گئی ․ علاوہ ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے اپنے دفتر میں کاٹن کمیٹی کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کپاس کی فصل انتہائی نازک موڑ میںداخل ہو چکی ہے کاشتکار فصل کی نشوونما، پھل پھول اور پیسٹ پوزیشن کیلئے ہفتہ وار سفارشات پر عمل کریں ․ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن خواجہ عبدالحئی ، زرعی ریسرچ آفیسر محمد فہیم اور ڈیلرز کے نمائندے موجود تھے ․ دریں اثنا ڈپٹی ڈائریکٹر نے چک بزدار ، چک جلوہڑ میں کاشتکاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کاشتکار اعلی معیار کی پھٹی حاصل کرنے کیلئے محکمہ زراعت کی سفارشات پرعمل کریں ․ ممنوعہ موسم میںچنائی نہ کی جائے ․ آلائشوں سے پاک کپاس کی چنائی کی جائے اور انہیں محکمہ زراعت کی سفارش کردہ صاف جگہ پر ذخیرہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں