کسان ملکی معیشت میں ریڑ کی ہڈی تصور کیے جاتے ہیں جبکہ تونسہ شریف میں صورتحال بر عکس ہے

تحصیل بھر کی اکثر نہروں میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے کپاس کے کاشتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 13 جولائی 2021 12:22

کسان ملکی معیشت میں ریڑ کی ہڈی تصور کیے جاتے ہیں جبکہ تونسہ شریف میں صورتحال بر عکس ہے
تونسہ شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،مزمل قریشی) اور اسکے مضافات کے علاقے ریتڑہ ٹبی ناڑی سوکڑ ہیرو شادن لنڈ بوہڑ سمیت متعدد علاقوں میں عرصہ دراز سے نہری پانی نہ ہونے کی وجہ سے کپاس کے کاشتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ ایری گیشن کی جانب سے نہروں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے اور وقت پر کاشتکاروں کو پانی فراہم نہ کرنے کی وجہ سے کپاس کی فصل کو شدید خطرات لاحق ہیں، کسانوں کا کہنا ہے کہ اگر وقت پر نہروں میں پانی نہ چھوڑا گیا تو کپاس کی فصل جہاں متاثر ہو گی وہی کپاس کی پیدوار میں بھی اس دفعہ کافی کمی کا سامنا کرنا پڑے، زراعت کے شعبہ سے وابسطہ لوگوں کی جانب سے متعدد بار مقامی انتظامیہ کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا لیکن تاحال نہ ہی نہروں میں پانی چھوڑا گیا اور نہ ہی نہروں کی دیکھ بھال کے حوالے سے کسی قسم کے عملی اقدامات اٹھائے گئے کسانوں کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فلفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ کپاس کی بہتر پیداوار حاصل کرکے ملک وقوم کی معیشت مضبوط کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں