کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے سٹاف روزانہ کی بنیاد پرفیلڈ میں بھیجا جائے۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان

ہفتہ 19 اگست 2023 16:23

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2023ء) کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا ہےکہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کےلئے پٹواری سمیت تمام ریونیو سٹاف کو روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں بھیجا جائے جہاں وہ کھیت کا معائنہ کرنے کے ساتھ کاشتکاروں سے بھی ملاقاتیں کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں چاروں ڈپٹی کمشنرز مہر شاہد زمان لک ،محمد سلمان لودھی،خالد پرویز،ڈاکٹر منصور بلوچ کے علاؤہ دیگر افسران موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پٹواریوں اور ریونیو سٹاف کو روزانہ کی بنیاد پر 20 سے زائد کھیت کے معائنہ کے ساتھ متعلقہ کاشتکاروں سے ملنے کا ٹاسک دیا جائے اور کاٹن ایکسپرٹ کی سفارشات بھی کاشتکاروں تک پہنچائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

کمشنر نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں عدم دلچسپی پر اسسٹنٹ کمشنر علی پور کی خدمات صوبائی حکومت کو واپس کی جائیں کیونکہ کام نہ کرنے والوں کی ڈی جی خان ڈویژن میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

حکومت پنجاب کی ہدایات پر من و عن عملدرآمد کرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل کو گلابی سنڈی اور سفید مکھی سے بچانے کےلئے ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔محکمہ زراعت کے ساتھ ریونیو سٹاف بھی ہر کھیت اور کپاس کے کاشتکار تک پہنچے گا۔ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ کاشتکاروں کو ان کی فصل کی بہتری کےلئے موقع پر رہنمائی دی جائے کیونکہ کپاس کی فصل کےلئے دو ہفتے نہایت اہم ہیں اس لئے ہم سب کو ملکر محنت کرنا ہوگی تاکہ کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کرکے ملک کی معیشت کی بہتری میں کردار ادا کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں