ڈیرہ غازی خان میں بھل صفائی کے دوسرے فیز کیلئے انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا

جمعرات 11 جنوری 2024 11:20

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2024ء) ڈیرہ غازی خان میں بھل صفائی کے دوسرے فیز کیلئے انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا،جس کا بنیادی مقصد کسانوں کو ٹیل تک تسلسل سے پانی کی فراہمی ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے بھل صفائی کے انقلابی اقدام سے کسانوں کو ٹیل تک پانی کی فراہمی مہم کا آغاز ہو چکا ہے اور ڈیرہ غازیخان ضلع 14جنوری سے شروع ہونے والے دوسرے فیز میں چشمہ رائیٹ بنک کینال کے14چینلز کی بھل صفائی ہوگی۔

اس حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غلام مصطفیٰ،ایکسیئن سی آر بی سی صابر حسین،رانا منور اقبال،ڈپٹی ڈائریکٹرز امیر مسلم،علی گوہر نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر بھل صفائی کیلئے تمام وسائل فراہم کئے جائینگے اور سی آر بی سی چینلز کی بھل صفائی کیلئے شفاف پراسس اختیار کیا جائےگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھل صفائی کے دوران میرے سمیت دیگر انتظامی افسران سائٹس کا وزٹس کرینگے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بھل صفائی کیلئے ڈیپارٹمنٹل مشینری کا فوری بندوبست کیا جائے اور بیڈ لیول،کوالٹی ورک کو یقینی بنایا جائے،الائیڈ محکمے بھی متحرک ہوں۔انہوں نے کہا کہ نہروں،راجباہوں کے کنارے بھی مضبوط کئے جائیں گے۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں