اویس لغاری کی ضمانت کی کارروائی ملتوی

منگل 16 جولائی 2019 16:15

ڈیرہ غازی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے اویس لغاری کی انٹی کرپشن عدالت ڈیرہ غازی خان میں دائر کی گئی درخواست ضمانت پر فیصلہ ملتوی کردیا گیا کیونکہ تفتیش مقدمہ نامکمل تھی اور درخواست گزار تفتیشی ٹیم کی طرف سے دئیے گئے سوالنامہ کے جوابات دینے میں ناکام رہا۔

(جاری ہے)

عرضی گزارنے ڈیرہ غازی خان ، مظفر گڑھ ، لیہ ، راجن پور اور بہاولپور میں واقع جنگلات کی زمین کے ہزاروں ایکٹر بطور چیئر مین ساوتھ پنجاب فارسٹ کمپنی مبینہ طور سے اپنے رشتہ داروں ،دوستوں اور سیاسی ساتھیوں کو بہت چھوٹی رقم پر پٹے پر دیے تھے ۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں