ڈیرہ اللہ یار ،بلدیاتی انتخابات کیلئے تحصیل جھٹ پٹ کی 20 یونین کونسلز کے 114 وارڈ پر 467 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

جمعہ 22 اپریل 2022 17:12

ڈیرہ اللہ یار ،بلدیاتی انتخابات کیلئے تحصیل جھٹ پٹ کی 20 یونین کونسلز کے 114 وارڈ پر 467 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے
ڈیرہ اللہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2022ء) ڈیرہ اللہ یار میں بلدیاتی انتخابات کے لئے تحصیل جھٹ پٹ کی 20 یونین کونسلز کے 114 وارڈ پر 467 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار کے 28 وارڈز پر 334 امیدوار ایک دوسرے سے زورآزمائی کرینگے ریٹرننگ آفیسر آج بروز ہفتہ سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کرینگے رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اللہ یار میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں سیاسی گہما گہمی کے ساتھ جوڑ توڑ کا سلسلہ بھی زور پکڑتا جا رہا ہے امیدواروں کی جانب سے اپنی اپنی کامیابی کے لیے بااثر سیاسی شخصیات کا آشیرواد لینے کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے تحصیل جھٹ پٹ کی 20 یونین کونسلز کے 114 وارڈز اور میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار کے 28 وارڈز پر زیادہ سے زیادہ امیدوار منتخب کروانے کے لیے جمالی ہاوس روجھان جمالی، نیشنل پارٹی کے میر نعیم کھوسہ، جمالی ہاوس ڈیرہ اللہ یار اور انجنیئر عبدالمجید بادینی سرگرم ہیں تاہم امیدواروں کا زیادہ تر جھکاو جمالی ہاوس روجھان اور جمالی ہاوس ڈیرہ اللہ یار کی جانب دیکھا جا رہا ہے اکثر وارڈز میں 10 سے زیادہ امیدوار مد مقابل ہیں تاہم کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہونے اور حتمی فہرست آویزاں ہونے کے بعد صورتحال واضح ہو جائے گی کہ کل کتنے امیدوار قسمت آزمائی کرینگے بلدیاتی انتخابات میں جمالی سیاسی خاندان سے بھی قدآور شخصیات نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جن میں رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان میر عمر خان جمالی کے بڑے بھائی میجر (ر) میر جاوید خان جمالی، سابق صوبائی وزیر میر فائق علی جمالی کے صاحبزادے میر اسفندیار خان جمالی، میر برہان خان جمالی، میر آصف اسلم خان جمالی، میر صنعان خان جمالی، میر اورنگزیب خان جمالی ودیگر شامل ہیں۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں