پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

ڈی جی خان کے تھانہ بی ایم پی سخی سرور میں ایک شہری ظفر حسین کی درخواست پردرج کیا گیا

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 4 جنوری 2024 23:20

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
ڈیرہ غازی خان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 04 جنوری 2024ء ) پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان کے تھانہ بی ایم پی سخی سرور میں ایک شہری ظفر حسین کی درخواست پردرج کیا گیا۔ مدعی مقدمہ نے الزام عائد کیا کہ زرتاج گل نے سول اسپتال سخی سرور میں نوکری دلوانے کے عوض پانچ لاکھ روپے لیے۔ شہری ظفر حسین نے کہا کہ ڈھائی سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود تو نوکری دلائی اور نہ ہی رقم واپس کی۔

خیال رہے کہ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی سابق وفاقی وزیر زرتاج گل نےپشاور ہائیکورٹ سے راہداری ضمانت حاصل کی تھی۔ پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیر مملکت زرتاج گل کی راہداری ضمانت منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پشاور ہائی کورٹ نے دو صفحات کا مختصر فیصلہ جاری کر دیا، جسے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد ابراہیم خان نے تحریر کیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ زرتاج گل گوجرانوالہ پولیس کو 10 مئی واقعات سمیت مختلف دفعات میں مطلوب ہیں۔ کہا گیا کہ درخواست گزار کو درج مقدمات میں گرفتاری کا خدشہ تھا، سی سی پی او پشاور نے بتایا کہ درخواست گزار پشاور پولیس کو کسی بھی کیس میں مطلوب نہیں ہے۔تحریری فیصلے کے مطابق درخواست گزار کی ایک لاکھ دونفری ضمانت منظور کی جاتی ہے، درخواست گزار کے پاس اگر کوئی ضمانتی نہیں تو 50 ہزار کیش پیسے عدالت میں جمع کروا سکتی ہیں۔ تحریری فیصلہ میں کہا گیا کہ درخواست گزار کی راہداری ضمانت 13 جنوری تک منظور کی جاتی ہے، درخواست گزار 13 جنوری تک متعلقہ عدالت میں پیش ہوجائے۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں