ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکموں کی فرضی مشق کاانعقاد

ہفتہ 14 جولائی 2018 23:06

ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) ضلع ڈیرہ غازیخان میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے اور تیاریوں کو جانچنے کیلئے متعلقہ محکموں کی فرضی مشق کاانعقاد کیاگیا‘ دریائے سندھ میں غازیگھاٹ کے مقام پر منعقدہ فرضی مشق کی نگرانی ڈپٹی کمشنر علی اکبربھٹی نے کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد فراز اعوان ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد ، ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں ، ڈ سٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر خالد کریم ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر پی ڈی ایم اے شہباز بخاری ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاء الدین ، ڈپٹی ڈی ایچ اوڈاکٹر کامران اصغر ، ایکسیئن انہار محمد شریف شاہ سمیت دیگر افسران موجو دتھے ․ فرضی مشق میں ریسکیورز نے دریامیں ڈوبنے والوں کو ریسکیو ، ابتدائی طبی امداد ، فیلڈ ہسپتال میں منتقلی ، علاج معالجہ کے علاوہ غوطہ خوروں نے جدید آلات سے گہرے پانی میں لاپتہ متاثرین کی تلاش اور باہر نکالنے کا عملی مظاہرہ کیا․ مشق میں چھ کشتیوں پر مشتمل 50ریسکیورز نے حصہ لیا ․ ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو 1122، ہیلتھ ، سول ڈیفنس ، لائیو سٹاک او ردیگر محکموں کے فیلڈ کیمپس کا معائنہ کیا اور انتظامات و تیاری کو سراہا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر علی اکبربھٹی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی ادارے سیلاب سمیت کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریوں میں مصروف ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ریسکیورز قوم کا اثاثہ ہیں ․ طوفان ہو یا آندھی ریسکیورز خدمت انسانیت کے جذبہ سے سرشار ہو کر اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے متاثرین کی مدد کو پہنچتے ہیں۔ ہمیںریسکیو پر فخر ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات اور دیگر نے محکمو ںکی تیاری کے بارے میں بریف کیا۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں