ضلع بھر میںحفاظتی اقدامات نہ کرنیوالے کمرشل پلازوں کے مالکان کیخلاف کارروائی کا سلسلہ جاری

منگل 23 اکتوبر 2018 23:08

ڈی جی خان۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) ضلع ڈیرہ غازیخان میں کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات نہ کرنے والے کمرشل پلازوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ․ ضلعی محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد شاپنگ سنٹرز کے چالان عدالت میں بھجوائے جس پر سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نے سماعت کے بعد 9کمرشل سنٹرز کو مجموعی طور پر 45ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ہے ․ سول ڈیفنس آفیسر خالد کریم کے مراسلہ کے مطابق غلام اکبر کاٹن فیکٹری کو دس ہزار روپے جبکہ پاکیزہ باربی کیوکے حسین احمد بھٹی ، کے ایف سی کے محمد رفیق شیخ ، عرما رشید شاپنگ سنٹر ملتان سپرسٹور کے اعزاز احمد کھوسہ ، اسماعیل گارمنٹس کے محمد راحیل ، المکہ بیٹری سنٹر کے محمد اجمل اور حفیظ بیٹری سنٹر کے محمد زبیر کو پانچ ، پانچ ہزار روپے جرمانہ کیاگیا․ خالد کریم نے بتایا کہ عظیم موبائل شاپ کے فرخ جواد اور فرحان حمزہ فاسٹ فوڈ کے کیسز زیر سماعت ہیں ․ انہوںنے کہاکہ آتشزدگی اور دیگر ایمرجنسی پر بلند و بالا پلازوں اور شاپنگ سنٹرز میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے سے انسانی جانیں اور قیمتی املاک کا نقصان ہوتا ہے، عمارتوں میںایمرجنسی انخلاء کے راستے ، شارٹ سرکٹ بریکر اوردیگر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائی․ انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع میںبلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا․ علاوہ ازیںغیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سٹی اور صدر میں دو آئل یونٹ سیل کر کے مالکان شیخ عمران اور زاہد حسین کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں