ضلع ڈیرہ غازیخان میں 27اکتوبر کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم سیاہ منایا جائے گا

پیر 19 اکتوبر 2020 22:04

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں بھی 27،اکتوبر کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم سیاہ منایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

پروگرام کو حتمی شکل دینے کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں کہا گیا کہ 27،اکتوبر کو ضلع او ر تحصیل سطح پر عوامی اجتماعات ، ریلیاں ، واک اور مظاہرے کیے جائیں گے ․ ڈویژن او رضلعی سطح پر کمشنر /ڈپٹی کمشنر پروگرام کو لیڈ کریں گے ․ عوام کی آگاہی کیلئے پینا فلیکس ، بینر ، ہورڈنگز اوردیگر مواد اہم شاہراہوں اور مقامات پر آویزاں کیا جائیگا ․ سکولز او رکالجز میں تقاریر او رمباحثوں کے انعقاد کے ساتھ ضلع کے مختلف مقامات پر تصویری نمائش کا بھی انعقاد کیا جائے گا․ اہم مقامات پر ڈیجیٹل سکرین نصب کر کے ڈاکیومینٹری دکھائی جائے گی․ بھارتی ظلم و ستم او رجارحیت بے نقاب کرنے کیلئے سوشل میڈیا کے پیلٹ فارم فیس بک ، ٹویٹر ، یو ٹیوب ، وٹس ایپ استعمال کیے جائیں گے ․ سیاسی، سماجی او رمذہبی رہنمائوں کے تاثرات میڈیا پر اجاگر کیے جائیں گے ․ کشمیری شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائوں کا انعقاد کیا جائے گا․ اجلاس میں بتایا گیاکہ 27،اکتوبر کو نو بجے صبح تحصیل آفس چوک سے ہسپتال چوک تک ریلی کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام محکموں کے افسران وملازمین ، سیاسی و مذہبی رہنما شریک ہو ںگے ․

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں