ڈویژن بھر میں مفاد عامہ کے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے ،کمشنرڈی جی خان

بدھ 4 نومبر 2020 19:01

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2020ء) کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ ڈویژن بھر میں مفاد عامہ کے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے ․ انہوںنے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تساہل و تاخیر سے گریز کیا جائے ․ انہوں نے یہ بات آج اپنے دفتر کے کمیٹی رو م میں ڈویژنل ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ․ اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ، سی ای اوز ہیلتھ و ایجوکیشن کے علاوہ ہائی ویز ، بلڈنگز ، لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں کے ڈویژنل سربراہوں نے شرکت کی ․ کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے مزید کہاکہ تساہل کے مرتکب ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کی جائے اور منصوبوں کی تکمیل پر خصوصی توجہ دی جائے ․ انہوںنے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا․ اجلاس میں پل ڈاٹ کی توسیع ، جنرل بس سٹینڈ ،کارڈیالوجی ہسپتال ، غازی یونیورسٹی ، ٹیچنگ ہسپتال ، ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر تونسہ ، بارتھی میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ، قبرستان کی چاردیواری اور کنووں کی کھدائی و تعمیر جیسے منصوبوں کی تکمیل کا جائزہ لیاگیا ․ اجلاس میں تونسہ میں گرلز ہائر سکینڈری سکول کی اپ گریڈیشن ، پناہ گاہ کی تعمیر ، اسسٹنٹ کمشنر کی رہائش گاہ ، پولیس سٹیشن ہنگلوں ،فاضلہ کچھ اور لوکل گورنمنٹ کے منصوبوںسمیت واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب و تکمیل کاجائزہ بھی لیاگیا ․ کمشنر نے کہاکہ مکمل ہونے والے منصوبوں کو فوری طو رپر فنکشنل کیا جائے تاکہ عوام فوری استفادہ کر سکیں ․

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں