عوامی نمائندوں اورضلعی آفیسران کی نااہلی

فیلڈآفس میں کمپوٹرائز رجسٹریشن کا نظام شہریوں کے لئے اذیت بن گیا t3 ماہ سے رجسٹریشن فارمز کی کمی کے باعث ہزاروں شہری خوار،کمپوٹرائزڈ فارم پیدائش،اموات،نکاح،طلاق،پیدائش کا لیٹ اندراج،درستگی،تبدیلی نام فارمز کے حصول کے لئے سائلین تین ماہ سے چکرلگارہے ہیں

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 21:39

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2021ء) عوامی نمائندوں اورضلعی آفیسران کی نااہلی،فیلڈآفس میں کمپوٹرائز رجسٹریشن کا نظام شہریوں کے لئے اذیت بن گیا،3 ماہ سے رجسٹریشن فارمز کی کمی کے باعث ہزاروں شہری خوار،کمپوٹرائزڈ فارم پیدائش،اموات،نکاح،طلاق،پیدائش کا لیٹ اندراج،درستگی،تبدیلی نام فارمز کے حصول کے لئے سائلین تین ماہ سے چکرلگارہے ہیں،ایک ہی جواب ملتا ہے فارم نہیں ہے،ذرائع کے مطابق تحصیل کونسل نے فارمز کے بقایا جات کی معمولی رقم محکمہ نادرا کو ادا کرنی جس کی وجہ سے کام رکا ہوا ہے۔

چیف آفیسر تحصیل کونسل عمر مختیار نے صحافیوں کو بتایا کہ میری ابھی نیو پوسٹنگ ہوئی ہے بلدیاتی ادارے بھی بحال ہو گئے ہمارے پاس نیا نوٹیفیکیشن نہیں آیا جیسے ہی آیا پراسس شروع کردیں گے شہریوں نے کمشنر ڈیرہ سے اصلاح کا مطالبہ کیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان شہر کے 17 فیلڈ آفس میں روزانہ سینکڑوں شہری،کمپوٹرائزڈ فارم پیدائش،اموات،نکاح،طلاق،پیدائش کا لیٹ اندراج،درستگی،تبدیلی نام کے حصول کے لئے زلیل وخوار ہو رہے ہیں،کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن کے لیے محکمہ نادرافیلڈ آفس کو مخصوص کاغذ فراہم کرتا ہے جسے سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم فارم کا نام دیا جاتا ہے۔

یہ کاغذ پیدائش،اموات،نکاح،طلاق،پیدائش کا لیٹ اندراج،درستگی،تبدیلی نام کی کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن کے لیے نادرا کی طرف سے تیار کیا گیا ہے۔ نادرا کا ہر فارم ایک مخصوص ٹریکنگ نمبر کا حامل ہوتا ہے جسے اس کاغذ پر سرٹیفیکیٹ جاری کرتے وقت کمپیوٹر میں فیڈ کرنا ہوتا ہے۔ فیڈ کرنے سے وہ ٹریکنگ نمبر نادرا آفس اسلام آباد جاتا ہے جس سے کاغذ کے استعمال ہونے کا پتا چل جاتا ہے۔

پچھلے 3 مہینوں سے نادرا کے رجسٹریشن فارمز کی عدم دستیابی کے مسئلہ کے سلسلے میں جب یوفیلڈآفس کے سیکرٹری حضرات سے بات کی گئی تو اس نے بتا یا کہ ہر ماہ سینکڑوں سائلین رجسٹریشن کے لئے آتے ہیں فارم نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں درخواستیں زیر التوا ہیں بچوں کے ب فارم،وراثت،شناختی کارڈ کے حصول و دیگر کے لئے عوام پریشان ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے فیلڈ آفس میں رجسٹریشن فارم مہیا کئے جائیں۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں