ڈیرہ غازیخان، پی پی288کے ضمنی الیکشن کو شفاف بنانے کی حکمت عملی تیار

ضمنی الیکشن کو ہر صورت فری اینڈ فئیر بنائیںگے، حساس پولنگ سٹیشنز پر کیمرے نگائیں گے جو ایک دن قبل فنکشنل ہونگے، ڈی سی

جمعہ 1 جولائی 2022 21:09

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2022ء) ڈیرہ غازیخان کے حلقہ پی پی288کی17جولائی کو ہونیوالے ضمنی الیکشن کو شفاف بنانے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے،اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی زیرصدارت الیکشن کمیشن اور متعلقہ افسران کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ریجینل الیکشن کمشنر فضل حکیم،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیف الرحمن بلوانی،اسسٹنٹ کمشنرز محمد اسد چانڈیہ،احمد نوید،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر امتیاز احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ احمد ظفر،ڈسٹرکٹ ناذر نذر کورائی،محمد توقیر،ریاض احمد ،شاہد حسین بھی موجود تھے،ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کرانے،الیکشن کمیشن آفس میں مرکزی کنٹرول روم قائم کرنے ساتھ پولنگ والے دن میپکو انتظامیہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے گی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن کو ہر صورت فری اینڈ فئیر بنایا جائے گا،الیکشن کیلئے حساس پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں گے جو الیکشن سے ایک دن قبل فنکشنل ہوں گے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کیلئے فیول کے عمل کو شفاف ترین بنایا جائے گا،الیکشن کے دوران بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے،ماڈل پولنگ سٹیشن پر سپیشل افراد کیلئے ریمپ اور وہیل چئیرز کا بھی انتظام کیا اور حساس پولنگ سٹیشنوں پر ایس او پیز پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جائے گا،قادرا جواد میں ماڈل پولنگ سٹیشن قائم کیا جائے گا،پولنگ سٹیشنوں پر مسنگ فیسیلیٹیز کی قبل از وقت نشان دہی کی جائے۔

ریجینل الیکشن کمشنر فضل حکیم نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ضلعی انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کرے اور چیک لسٹ کے مطابق تمام انتظامات کو مکمل کرے گا،پولنگ والے دن ووٹرز کو پرسکون ماحول فراہم کریں گے جب کہ الیکشن کمیشن کے افسران حلقہ کی مانیٹرنگ کو ممکن بنا رہے ہیں۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں