ڈیرہ غازی خان میں یوم پاکستان ملی و قومی جوش و جذبے سے منایا گیا

ہفتہ 23 مارچ 2024 21:54

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں یوم پاکستان ملی و قومی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی ڈی جی خان آرٹس کونسل میں مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں رضوان نذیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی جی غلام مصطفے'،اسسٹنٹ کمشنرز عثمان غنی ،زاہد اقبال،ڈائریکٹر آرٹس کونسل نعیم اللہ طفیل،سی ڈی او محمد ربنواز،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ادریس لغاری ،سی ای او ایجوکیشن عبدالرحمن،سول ڈیفنس،ریسکیو 1122،پولیس،ہیلتھ،ایجوکیشن اور دیگر محکموں کے سربراہان،زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے مرد،خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

تقریب میں سرکاری تعلیمی اداروں کے بچوں نے 23 مارچ کے حوالے سے تقاریر ،ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں رضوان نذیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ 1940 سے ہی پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی تھی اور ہمارے آباو اجداد نے آزاد مملکت کےلئے لازوال قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آج بھی 1940 والے قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔23 مارچ در اصل تجدید عہد کا دن ہے اور پاکستان کو خوب سے خوب تر بنانے کےلئے ملکر کام کرنے کا عہد کرنا ہوگا۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں