ڈیرہ غازی خان میں رمضان نگہبان راشن کی تقسیم کا عمل جاری

منگل 26 مارچ 2024 20:30

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں رمضان نگہبان راشن کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرنگرانی ضلع کے انتظامی افسران و دیگر محکموں کا سٹاف 202654 مستحقین کے گھروں تک راشن بیگز کی تقسیم کیلئے فیلڈ میں متحرک ہے۔

(جاری ہے)

ضلع ڈیرہ غازی خان میں اب تک 177992 سے زائد راشن بیگز مستحقین کے گھروں تک پہنچائے جاچکے ہیں اور اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ رجسٹرڈ خاندانوں کے افراد کو نگہبان رمضان پیکیج کے راشن بیگز ان کے گھروں تک پہنچانے کے ساتھ رہ جانیوالوں کی تصدیق کا عمل بھی تیز کردیا گیا ہے اور ضلعی انتظامیہ کے افسران اور سٹاف کی بدولت تقسیم کا عمل شفاف ترین ہے۔

انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ افراد کیلئے18کلو کے راشن بیگز میں آٹا،بیسن،گھی،چینی اور چاول شامل ہیں،چند دنوں میں رمضان پیکیج کی تقسیم کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں