ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری،متعدد فوڈ پوائنٹس کو جرمانے

منگل 9 اپریل 2024 23:20

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈیرہ غازی خان،مظفرگڑھ،راجن پور اور لیہ میں متعدد فوڈ پوائنٹس کو معیار بہتر نہ ہونے پر بھاری جرمانے عائد کردئیے جبکہ غیر معیاری مشروبات اور شوگر سیرپ تلف کر دیا گیا۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایت پر عوام تک معیاری خوراک پہچانے کے لیے پنجاب بھر میں کارروائیاں جاری ہیں اور کوٹ چٹھہ ڈی جی خان میں 2 سویٹس اینڈ بیکرز یونٹ کو خوراک کی تیاری میں ٹوٹے انڈوں کا استعمال کرنے اور اجزاء کی خریدوفروخت کا کوئی ریکارڈ واضح نہ کرنے پر 25 ہزارروپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔

اسی طرح جتوئی روڈ،کوٹ ادو روڈ،کمہار منہاس،پل ہزارہ چوک مظفرگڑھ میں 7 بیکریوں کو خوراک کی تیاری میں ناقابلِ سراغ اجزاء کی ملاوٹ کرنے،ایکسپائرڈ اشیاء رکھنے اور پروسیسنگ ایریا میں گندگی پائے جانے پر 87 ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ چوک خان گڑھ مظفرگڑھ میں ڈیری پروڈکشن یونٹ کو پیکنگ ایریا میں حشرات کی بھرمار پائے جانے پر 20 ہزار جبکہ شیر سلطان جتوئی مظفرگڑھ میں کریانہ سٹور کو ایکسپائرڈ کاربونیٹڈ ڈرنکس بیچنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

مزید اسٹیڈیم روڈ،محلہ کوٹلہ پیرن شاہ میں 2 بیوریجز یونٹس کو مشروبات کی برکس ویلیو کم ہونے،معروف برانڈز کے ڈھکن استعمال کرنے پر بھاری جرمانہ کیا گیا۔مزید برآں مین اڈہ چوبارہ لیہ میں بیکری کو کھانے پینے کی اشیاء ڈھانپ کر نہ رکھنے،صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر 12 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں