ڈیرہ غازی خان میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ،ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج

منگل 16 اپریل 2024 19:51

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں روٹی،نان سمیت غذائی اشیاء کی زائد قیمت وصول کرنے وا لے منافع خوروں کے خلاف کارروائی تیز کر دی گئی ہیں ۔اس حوالے سے اجلاس کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تمام ڈپٹی کمشنرز بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ پندرہ روز کے دوران 119 مجسٹریٹس نے ڈویژن کے 115494 مقامات کا معائنہ کیااور 10031مقامات پر پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پائی گئی جس پر60لاکھ 27 ہزار700 روپے جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ 154مقدمات درج، 619افراد گرفتار اور 61کاروباری مراکز سربمہر کیے گئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے کہاکہ مجسٹریٹس بلاامتیاز کارروائی کر کے عوام کو ریلیف دلائیں تاہم کسی کو ناجائز تنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، مجسٹریٹس کی کارکردگی کو بھی مانیٹر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فرائض میں عدم دلچسپی پر مجسٹریٹ کے اختیارات واپس لیے جاسکتے ہیں ۔ کمشنر کو اجلاس میں بتایاگیاکہ بجلی چوروں کے خلاف مہم کے دوران سات ستمبر 2023 ء سے 15اپریل تک 20کروڑ 54 لاکھ 87ہزار 975 روپے جرمانہ وصول کیاگیا اور 5863بجلی چور گرفتار کئے گئے۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں