محکمہ زراعت کے حکام کو شجرکاری کے حوالے سے پھلدار پودے لگانے کی ہدایت

ہفتہ 28 دسمبر 2019 17:46

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2019ء)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی علاقہ کوکار میں ناجائز قابضین سے واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی پر محکمہ زراعت کے حکام کو شجرکاری کے حوالے سے پھلدار پودے لگانے کی ہدایت، ڈی سی ڈیرہ کا اے سی ڈیرہ کے ہمراہ شجرکاری کے جائزہ کیلئے مذکورہ اراضی کا دورہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ محسن صلاح الدین کے ہمراہ کوکار کے علاقے میں حال ہی میں ناجائز قابضین سے وا گزار کرائی جانے والی سرکاری اراضی کا دورہ کیا،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی پر محکمہ زراعت کے حکام کو شجرکاری کے حوالے سے پھلدار پودے لگانے کی ہدایت کی۔

اس حوالے سے انہوں نے گزشہ روز مذکورہ اراضی پرشجرکاری مہم کا جائزہ لیا اور میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی اجازت سے مذکورہ اراضی پر شجرکاری مکمل کرکے عوام کی تفریح کیلئے یہاں تفریحی پارک کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں