ڈیرہ اسماعیل خان، اسسٹنٹ کمشنر درابن شاہ بہرام کا سبزی و فروٹ منڈی رتہ کلاچی کا دورہ، بولی کے عمل کا جائزہ

بدھ 6 مئی 2020 15:33

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2020ء) اسسٹنٹ کمشنر درابن شاہ بہرام کا سبزی و فروٹ منڈی رتہ کلاچی کا دورہ ۔ مصنوعی گرانفروشی کے تدارک کیلئے بولی کے عمل کا جائزہ اور پھل اور سبزیوں کے سرکاری نرحنامے کے مطابق عوام تک فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے احکامات ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر درابن شاہ بہرام نے علی الصبح ڈیرہ کی سب سے بڑی پھل اور سبزی منڈی رتہ کلاچی کا دورہ کیا۔

اس موقع پر محکمہ مال اور محکمہ خوراک کے افسران و اہلکار بھی انکے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے سبزی اور پھلوں کے سرکاری نرخنامے کے مطابق عوام تک دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے موقع پر بولی کے تمام عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے وہاں موجود ڈیلرز، بروکرز اور ایجنٹس کو سخت ہدایات جاری کیں کہ سرکاری نرخنامے سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا اور مصنوعی گرانفروشی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور انکے لائسنس بھی منسوخ کر دئے جائیں گے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کے تدارک کیلئے احتیاطی تدابیر بالخصوص سماجی فاصلہ برقرار رکھنے پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں