اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو کا سبزی وفروٹ منڈی کاد ورہ، نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا

بدھ 20 مئی 2020 16:54

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2020ء) رحمد اللّٰہ خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو نے علی الصبح سبزی وفروٹ منڈی کاد ورہ کیا۔ انہوں نے اپنی نگرانی میں سبزی و فروٹ کی نیلامی کے عمل اور وزن کا جائزہ لیا۔اس موقع پر دیگر سٹاف اورسیکر ٹری مارکیٹ کمیٹی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نے اس موقع پر کہا کہ گراں فروشوں کے خلاف شکنجہ سخت کیا گیا ہے تاکہ عوام کو سبزیاں اور پھل مناسب قیمت پر مہیا ہو سکیں ، رتہ کلاچی میں پھلوں اور سبزیوں کی منڈی کے دورہ کے موقع پر انہوں نے پھلوں ، سبزیوں اور پولٹری کی کھلی نیلامی کی نگرانی کی۔

اس موقع پر نرخناموں کی جانچ پڑتال کی گئی اور حکومت کے مطلع شدہ نرخوں کے مطابق تمام ضروری اشیائے خوردونوش کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے احکامات بھی جاری کیے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں