ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ریسرچ خیبر پختونخوا کا زرعی تحقیقاتی ادارہ ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ

اتوار 20 نومبر 2022 16:30

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2022ء) ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ریسرچ خیبر پختونخواڈاکٹر عبدالباری اور ڈائریکٹر پلاننگ،ڈائریکٹر ضم شدہ اضلاع فضل وہاب نے گزشتہ روز زرعی تحقیقاتی ادارہ ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا اور مختلف جاری تحقیقی سرگرمیوں کا معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈائریکٹر ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈیرہ عبدالقیوم خان اور پرنسپل ریسرچ آفیسر ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈیرہ و معروف فوڈ ٹیکنالوجسٹ ڈاکٹر شہزادہ ارشدسلیم نے صوبائی حکام کو اے آر ڈی کے جاری منصوبوں بارے بریفنگ دی۔

ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ریسرچ خیبر پختونخواڈاکٹر عبدالباری اور ڈائریکٹر پلاننگ/ڈائریکٹر ضم شدہ اضلاع فضل وہاب نے زرعی تحقیقاتی سنٹر میں بائیو میٹرک سسٹم اور ہائبرڈ ڈگ ویل سسٹم کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈیرہ کی تحقیقی سرگرمیوں کو سراہا اور سائنسدانوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ادارہ اور تحقیق کے فروغ اور ان کی بہتری کے لیے قیمتی مشورے بھی دیئے۔\378

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں