زراعت کو جدید خطوط پر استوار کر کے ہی غربت میں کمی واقع ہوگی،زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسما عیل خان

بدھ 17 مئی 2023 17:16

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2023ء) زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسما عیل خان کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کہاہے کہ زرعی سائنسدانوں کو غذائی خود کفالت اور درآمدات میں کمی کیلئے قابل عمل اور زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے تحقیقی منصوبہ جات تیار کرنا ہونگے تاکہ زراعت کو درپیش مسائل کا مقامی حل تلاش کیا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی فیکلٹی سٹاف سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زراعت کو پانی کی کمی، کم پیداواری صلاحیت،مارکیٹ کے مسائل، موسمی تغیرات،تصدیق شدہ بیج کی عدم فراہمی سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ زراعت کو سائنسی پیداواریت کی معراج تک پہنچانے کیلئے نئی اختراعات اور جدت کو اپنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات کو ملکی سطح پر پہنچا کر زرعی ترقی کی نئی راہیں مرتب کی جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کر کے ہی فوڈ سکیورٹی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے ساتھ ساتھ غربت میں کمی واقع ہوگی۔\378

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں