خواجہ سرا کی سالگرہ کے موقع پر دوگروپوں کے درمیان فائرنگ کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان کا رہائشی نوجوان جاں بحق

بدھ 26 فروری 2020 18:10

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) تحصیل کروڑ لعل عیسن ضلع لیہ پنجاب میں خواجہ سرا کی سالگرہ کے موقع پر دوگروپوں کے درمیان لڑائی اور فائرنگ کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان کا رہائشی نوجوان عدنان علی جاں بحق ہوگیا، مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ایمبولینس کے ذریعے ڈیرہ روانہ کردی گئی ، تھانہ سٹی کروڑ لعل عیسن میںملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سٹی کے محلہ ٹوئیانوالا کا رہائشی25سالہ عدنان علی ولد ارشد علی دوستوں کے ہمراہ ضلع لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن میں خواجہ سرا کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے گیا ہوا تھا جہاں پر شادی ہال میں معمولی تلخ کلامی کے بعد دس بارہ مسلح افراد نے عدنان علی پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں عدنان علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ سٹی کروڑ لعل عیسن پولیس نے ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقتول محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیرہ میں ملازم اور مقامی جم کلب میں انسٹکٹر تھا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں