وزیراعظم عمران خان نے کسان کنونشن میں کسان کارڈز اور موٹر سائیکلز کی چابیاں تقسیم کیں

جمعرات 23 ستمبر 2021 22:10

ڈیرہ اسماعیل خان ۔23ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2021ء) :وزیراعظم عمران خان نے  جمعرات کو یہاں کسانوں میں کسان کارڈز اور ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے موٹر سائیکلز کی چابیاں تقسیم کیں ، اس سلسلے میں یہاں کسان کنونشن کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان ، وزیراعلیٰ محمود خان ، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے غذائی تحفظ جمشید اقبال چیمہ بھی موجود تھے ۔

وزیراعظم نے کاشتکاروں میں کسان کارڈز تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں صوبے کے 5 لاکھ رجسٹرڈ کسانوں میں سے 2 لاکھ کسانوں میں کسان کارڈ تقسیم کیے جارہے ہیں۔ کسان کارڈز ملک بھر کی تمام اے ٹی ایم مشینوں پر استعمال کیے جا سکیں گے۔پہلے مرحلے میں کسانوں کے ڈیٹا بیس کو بہتر بنایا جائے گا اور انہیں سبسڈی(مشینری ، ان پٹ وغیرہ)فراہم کی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں کسانوں کو بلا سود/کم مارک اپ پر قرضے فراہم کئے جائیں گے اور فصلوں کی انشورنس کی جائے گی۔ اس کے علاوہ انہیں قدرتی آفات کی صورت میں مالی امداد بھی فراہم کی جائے گی۔ علاوہ ازیں صوبے میں زراعت کے فروغ کے لیے مالی سال 22-2021 کے دوران کسانوں کو 1048.38ملین روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔


ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں