مکان کی بالائی منزل میں آگ لگنے سے 2 کمسن بچے جھلس کر جاں بحق

پیر 8 اپریل 2024 22:15

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) مکان کی بالائی منزل میں آتشزدگی کے باعث 2 کمسن بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

افسوسناک واقعہ محلہ خدمتگارانوالہ میں پیش آیا جہاں مکان کی بالائی منزل میں اچانک آگ لگ گئی، جس کی لپیٹ میں آکر 2 کمسن بچے جھلس گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق بچوں کی عمریں تین سے ساڑھے تین سال تک ہیں، معصوم بچی اور بچہ جھلسنے کے باعث دم توڑ گئے، آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں