ڈی آئی خان ‘ الیکشن کمیشن کی جانب سے فوج کی نگرانی میں ڈیرہ میں بیلٹ پیپر ز کی ترسیل مکمل

پیر 16 جولائی 2018 18:48

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن کی جانب سے فوج کی نگرانی میں ڈیرہ میں بیلٹ پیپر ز کی ترسیل مکمل کرلی گئی۔اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ،الیکشن کمیشن نے آٹھارہ کروڑ بلیٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل کر لیا ہے جنہیں اب مطلوبہ مقامات پر پہچایا جا رہا ہے اور یہ ترسیل ملک بھر میں فوج کی سیکورٹی میں کی جا رہی ہے۔

عا م انتخابات 2018کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل کرلیاگیا جس کیلئے دو ارب روپے کی لاگت سے ملکی تاریخ کے سب سے مہنگے 21کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں ۔ یہ بیلیٹ پیپرزاسلام آباد،لاہور اور کراچی میں فوج کی زیر نگرانی کے دوران پرنٹنگ پریسز میں چھاپے گئے ہیں۔قومی اسمبلی کے لیے سبز جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے لیے سفید بیلٹ پیپر چھاپا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

۔بیلٹ پیپرز رائونڈ فگر کی تعداد میں چھاپے گئے ہیں ۔مثلاً کسی بھی پولنگ اسٹیشن پر 1201 ووٹر ہونے کی صورت میں 1300 بیلٹ پیپرز ہی چھاپے گئے۔ بلیٹ پیپرز کے ہمراہ انتخابات میں استعمال ہونے والی دیگر اسٹیشنری کی اشیا کی ترسیل بھی شامل ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ہر حلقے میں ووٹرز کی تعداد سے پانچ فیصد اضافی بلیٹ پیپرز بھجوائے گئے ہیں جبکہ الیکشن کے عملے کی تربیتی پروگرام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں