ڈیرہ اسماعیل خان ،شوہر نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر فائرنگ کرکے بیوی کو شدید زخمی کردیا

پیر 20 جنوری 2020 18:05

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) شوہر نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر فائرنگ کرکے بیوی کو شدید زخمی کردیا ، بیوی کا انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،ڈیرہ کے علاقہ بستی گھائیانوالی میں شوہر نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر فائرنگ کرکے اپنی تیس سالہ بیوی (ر بی بی ) کو شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا ،خاتون کو تشویشاک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ کرایہ کے مکان میں رہائش پزیر ہیں اس کا شوہر نشہ کا عادی ہے اور اسے کئی بار مار پیٹ کرچکا ہے ۔وقوعہ کے روز وہ کمرے میں شوہر کے کپڑے استری کررہی تھی کہ اس دوران نشہ کے لئے رقم نہ ہونے پر وہ میرے ساتھ جھگڑا کرنے لگا اور پھر اچانک پسٹل سے میرے اوپر فائرنگ کردی۔پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر شوہر کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیاہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں