اسٹیشن کمانڈر کا دور افتادہ تحصیل کلاچی کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی چیک پوسٹوں کا دورہ

جمعہ 12 اپریل 2024 18:00

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2024ء) عید الفطر کے موقع پر اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر عامر حیات نے دور افتادہ تحصیل کلاچی کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی چیک پوسٹوں کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ دورہ کے دوران اسٹیشن کمانڈر عام لوگوں اور پولیس اہلکاروں میں گھل مل گئے اور ان کو عید کی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر اسٹیشن کمانڈر نے بچوں سے بھی ملاقات کرکے انہیں عید کی خوشیوں کی مبارکباد دیتے ہوئے ان میں عیدی تقسیم کی۔

(جاری ہے)

اہلیان علاقہ نے عید کے پہلے روز اسٹیشن کمانڈر کو اپنے درمیان پا کر انتہائی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔ اسٹیشن کمانڈر نے بازار کا وزٹ کرکے مختلف دکانداروں سے ملاقات کی اور انہیں اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ دکانداروں نے بھی اسٹیشن کمانڈر کو علاقائی تعاون کی بھرپور یقین دہانی کرائی۔

لوگوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عید کے پہلے روز لونی اور مڈی جیسے دور دراز علاقہ میں اسٹیشن کمانڈر نے دورہ کر کے ہماری حوصلہ افزائی کی ہے۔ اس موقع پر لوگوں نے پاک فوج اور دیگر سکیورٹی اداروں کی قربانیوں کے اعتراف میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں