بارات کی ڈاٹسن فنی خرابی کے باعث الٹ گئی، خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی

اتوار 14 اپریل 2024 15:20

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) ڈیرہ درابن بائی پاس آڑہ روڈ کے قریب سگو سے جمعہ شریف جانے والی بارات کی ڈاٹسن فنی خرابی کے باعث الٹ گئی، خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹائون کی حدود بائی پاس آڑہ روڈ پر باراتیوں سے بھری ڈاٹسن تیز رفتاری کے باعث سڑک کے کنارے الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے ،واقع کی اطلاع پر ریسکیو1122 میڈیکل ٹیمیں نے فوری رسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچ گئیں ،امداد ی ٹیموںنے 13 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کر کے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں