ڈی آئی خان، روڑ سوہیلی میں پک اپ برساتی پانی میں بہہ گئی ،دو بچوں سمیت تین افراد جاںبحق ،چار زخمی

پیر 15 اپریل 2024 23:05

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) ٹانک کے دور دراز علاقہ عمر خیل اور اماخیل کے درمیانی علاقہ میں واقع روڑ سوہیلی میں پک اپ برساتی پانی میں بہہ گئی جس کے نتیجہ میں دو بچوں سمیت تین افراد جاںبحق جبکہ چار زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر اماخیل میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جاں بحق افراد کی میتوں کو بھی سیلابی پانی سے نکال کر ورثاء کے حوالہ کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں