امریکہ کی ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی امید بڑھ گئی

چند ہفتے پہلے مذاکرات جس سطح پر تھے اس سے آگے آئے ہیں، جان کربی

ہفتہ 3 ستمبر 2022 15:29

امریکہ کی ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی امید بڑھ گئی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2022ء) امریکہ کی جو بائیڈن انتظامیہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے بارے میں امید پہلے سے نسبتا بڑھی ہوئی ظاہر کی ہے تاکہ 2015 والا جوہری معاہدہ بحال کیا جا سکے۔ امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہاہے کہ یہ امید کا معاملہ ضروری نہیں کہ اسی طرح اس پر قائم رہا جائے۔ اس کے لیے بہر حال ایک ڈیڈ لائن ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کا حوالہ دیتے ہوئے جان کربی نے کہا صدر جو بائیڈن کہہ چکے ہیں کہ ہم ایک معاہدہ کرنا چاہتے ہیں اور ہم یہ معاہدہ سفارتی طریقے سے چاہتے ہیں، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم اس کے لیے ہمیشہ کھڑے نہیں رہ سکتے۔ اس لیے ہم توقع کرتے ہیں وہ اس طرف تیزی سے بڑھیں گے تاکہ پیش رفت ہو سکے۔جان کربی نے اپنے انٹرویو کے دوراان اس بارے میں سوال پر کہا کہ یہ کسی بھی فریق کے لیے مناسب نہیں ہو گا کہ وہ فوری طور پر کوئی متعین تاریخ دے۔

البتہ یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ جتنا ہم معاہدے کے آج قریب ہیں دو ہفتے پہلے اس قدر قریب نہیں تھے۔ جان کربی اس موقع پر ایران کی طرف سے بعض غیر حقیقت پسندانہ اور غیر متعلقہ مطالبات سے دستبرداری پر آمادگی کا بھی بتایا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں