رتودیرو کی خاتون بیٹی کے قتل پر انصاف کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھاتی سکھر پریس کلب پہنچ گئی

منگل 16 اپریل 2019 19:09

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2019ء) رتودیرو کی خاتون بیٹی کے قتل پر انصاف کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھاتی سکھر پریس کلب پہنچ گئی، قاتلوں کی عدم گرفتاری اور پولیس کے روئیے کے خلاف احتجاج کیا ، تفصیلات کے مطابق رتو دیرو کے نواحی علاقے کی مکین خاتون مسمات سکینہ جوئیو نے اپنی بیٹی کے قتل میں ملوث جوابداروں کی عدم گرفتاری کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کے ایک سال قبل اسکے داماد اکبر سائچ نیاپنے بھتیجے زبیر کیساتھ سیاہ کاری کا جھوٹا الزام عائد کر کے اسے بے دردی سے قتل کر دیا تھا مقدمہ درج ہونے پر پولیس نے جوابدار گرفتار کیا لیکن رشوت لیکر چھوڑ دیا ہے شکایت پر میرا داماد میرا بھی جانی دشمن بن گیا ہے خاتون نے نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں