جماعت اسلامی دیرلوئیر کا حکومت سے سعودی عرب کے لئے فلایٹس بحالی کے سلسلے میں ہنگامی اقدامات اُ ٹھانے کا مطالبہ

جمعرات 9 ستمبر 2021 23:29

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2021ء) جماعت اسلامی دیرلوئیر نے حکومت سے سعودی عرب کے لئے فلایٹس بحالی کے سلسلے میں ہنگامی اقدامات اُ ٹھانے کا مطالبہ کردیا ،بصورت دیگر بھرپور احتجاج کا اعلان ،ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجنیئر یعقوب الر حمٰن نے تیمرگرہ میں میڈیا سے گفتگو میں واضح کیا کہ لاکھوں پاکستانی سعودی عرب محنت مزدوری کی غرض سے مقیم تھے ،تاہم کورونا وبا ء کے بعد ہنگامی صورت حال کے نتیجے میں تاحال فلایٹس کاسلسلہ منقطع ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے او ر وہ سعودی عرب نہیں جاسکتے، دیگر ممالک کی جانب سے فلایٹس بحال کرائی جا چکی ہے مگر حکومتی نااہلی کے سبب لاکھوں محنت کش فلا یٹس بحالی کے منتظر ہے اور اُ ن کے گھروں میں نوبت فاقوں تک آن پہنچی ہے،انہوں نے کہا کہ فورئی طور پر حکومت سے سعودی عرب کے لئے فلایٹس بحالی کے سلسلے میں ہنگامی اقدامات اُ ٹھانے کا مطالبہ کیا

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں