تیمرگرہ،یونین کونسل کامبٹ اور درنگال کو پی کے 17 میں شا مل کرنے کے خلاف عوام سرا پا احتجاج، انتخا بات کی با ئیکاٹ کی دھمکی دیدی

بدھ 8 جون 2022 23:40

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2022ء) یونین کونسل کامبٹ اور درنگال کو پی کے 17 میں شا مل کرنے کے خلاف عوام سرا پا احتجاج انتخا بات کی با ئیکاٹ کی دھمکی دیدی لوئر دیر کے علاقہ جندول میں الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوںمیں رد وبدل کرنے اوریونین کونسل کامبٹ اور یونین کونسل درنگال کو پی کے 17میں شامل کرنے پر عوام اور سیاسی جماعتیں سراپا احتجاج بن گئے اور دھمکی دی کہ اگر مزکورہ یونین کونسلوںکو پی کے 16 میںدوبارہ شامل نہ کیا گیا تو الیکشن کا با ئیکاٹ کرکے الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد کے دفتر کے سامنے دھرنا دینگے اس حوالے سے حلقہ پی کے 17جندول کے عوام ، سیاسی عمائدین ، تاجروں اور نو منتخب چئیرمینوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلا س سے پی ٹی ائی کے رہنما اور سابق امید وار تحصیل چئیرمین علی شاہ مشوانی ، کامبٹ بازار کے صدر حاجی خائستہ رحمان ، یونین کونسل چئیرمین نو رمحمد ، اور ویلج کونسل چئیرمین بالودہ بختور شاہ نے خطاب کرتے ہوئے یونین کونسل درنگال اور یونین کونسل کامبٹ کو حلقہ پی کے 17میں شامل کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ مذکورہ یونین کونسلوں کوحلقہ پی کے 17میں شامل کرنا غیر فطری اور جغر فیا ئی لحاظ سے بھی مطابقت نہیں رکھتی مذکورہ یونین کونسلز جندول سب ڈویژن کے تحصیل ثمرباغ کے حدود میں اتے ہیں جبکہ پی کے 16تحصیل میدان کا حصہ ہے جس کی وجہ سے مزکورہ دو یونین کونسلوں کو حلقہ پی کے 17میں شامل کرنا ظلم اور نا انصافی ہے جس پر تمام سیاسی جماعتوں اور عوام علاقہ کو شدید تحفظات ہے اور اس غیر فطری حلقہ بندی سے عوام کو مستقبل میں شدید مشکلات کا سامنا ہوگا انھوں نے الیکشن کمیشن نے مطالبہ کیا کہ یونین کونسل کامبٹ اور یونین کونسل درنگال کی سابقہ پوزیشن بر قرار رکھتے ہوئے اسے حلقہ پی کے 16میں بحال رکھا جائے

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں