ضلع دیر پا ئین کے تمام سیاسی جماعتوں ،سماجی تنظیموں نے’’دیرکو بجلی دو‘‘کے عنوان سے مشترکہ تحریک کا آغاز کردیا

بدھ 10 اگست 2022 22:42

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2022ء) ضلع دیر پا ئین کے تمام سیاسی جماعتوں بشمول سماجی تنظیموں نے کوٹوہائیڈل پاور پرا جیکٹ سے ’’دیرکو بجلی دو‘‘ ے عنوان سے مشترکہ تحریک کا آغاز کردیا،حقو ق کے حصول تک جدو جہد جاری ر کھنے کا اعلان۔اس حوالے سے ہنگامی اجلاس زیر صدارت نواجوان سماجی راہنما کوارڈینٹر عمران ٹاکو ر تیمرگرہ ریسٹ ہاوس میں منعقدہوا جس میں مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کے نمایندہ گان نے شرکت کی،اجلاس سے جماعت اسلامی کے انجنیر یعقوب الرحمٰن، چیئرمین سیف اللہ خان سماجی را ہنماء،اکبر خان لالا،اے این پی کے آصف عز یز،جے یو آئی کے مولانا نبی شاہ،پی پی پی کے فضل حسین،شہاب اتمانی،مولانا عمران جندولی،کلیم اللہ سر ہندی بخت رحمٰن ودیگر نے خطا ب کیا،مقررین کا کہنا تھا کہ دیر پا ئین میں دریا ئے پنجکوڑہ کے پانی سے تیارہونے والی کوٹو ہائیڈل پاور پرا جیکٹ کی بجلی پر سب سے پہلاحق ضلع دیر کے باسیوں کا ہے،41.8میگاوا ٹ میں سے 15میگاواٹ دیرپا ئین کے مختلف علاقوں کو فراہم کرنے سے یہاں کم وولٹیج اور لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ مسققبل بنیادوں پر حل ہو گا اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

(جاری ہے)

کوارڈینٹر عمران ٹاکو ر کا کہنا تھا کہ کوٹو پراجیکٹ کے لے مقامی لوگوں نے اپنی قیمتی ارضیات دی تھی،18ویں تر میم اور صوبا ئی خود مختاری کے مقامی وسا ئل پر سب سے پہلے مقامی لوگوں کا حق بنتا ہے،اس مقصد کے حصول کے لے ضلعی انتظا میہ سے لیکر کمشنر ملاکنڈ اور صوبا ئی حکومت پاور ڈویژن کے ذمہ دران سے ملاقا تیں ہو چکی ہے صوبا ئی حکومت نے اس حوالے سے پیسکو حکام سے وضاحت طلب کرلی،عمران ٹاکور کا کہنا تھا کہ حق کے حصول تک جدو جہد جاری رہیگی

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں