ڈی پی او کا سیشن کورٹ گجرات کا اچانک دورہ ، سیکیورٹی انتظامات کو چیک کیا

جمعرات 19 جنوری 2023 22:35

لالہ موسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2023ء) ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ نے سیشن کورٹ گجرات کا اچانک دورہ کر کے احاطہ عدالت کے اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی انتظامات کو چیک کیا ۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی پر معمور پولیس افسران کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈی پی او گجرات نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیشن کورٹ کی سیکیورٹی کے انتظامات میں کمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ کو تاہی کرنے والے اہلکاران کے خلاف بلا تفریق کاروائی ہو گی۔ انھوں نے سیشن کورٹ کی سیکیورٹی پراطمینان کا اظہار بھی کیا۔\378

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں