محکمہ صحت اور پولیو تحقیقاتی ٹیم کا دیر لو ئر کا دورہ ، محکمہ صحت کے احکام اور ڈپٹی ڈسٹرک ہیلتھ افسرکے ساتھ میٹنگ

منگل 19 مارچ 2024 16:47

دیر لو ئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) محکمہ صحت اور پولیو تحقیقاتی ٹیم نے دیر پائین کا دورہ کیا۔ محکمہ صحت کے احکام اور ڈپٹی ڈسٹرک ہیلتھ افسرکے ساتھ میٹنگ کی۔ بعد ازاں پولیو تحقیقاتی ٹیم ڈاکٹر جہانگیر برا ئے نما ئندہ پرونشل ایمرجنسی اپریشن سنٹر، ڈاکٹر خواجہ عرفان (ایریا کوارڈینیٹر ڈبلیو ایچ ۔او) ڈاکٹر انور جمال (ای۔

(جاری ہے)

پی ۔ ائی کوارڈنیٹر) ڈاکٹر ولی خان (ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دیر پائین ) ڈاکٹر نور حمید اور این سٹاف آفیسر نے ڈپٹی کمشنر دیر پائین واصل خان کے ساتھ میٹنگ کی ۔ میٹنگ میں پولیو وائیرس کے حوالے تمام ضلع میں سروے اور نمونے لینے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈر اور محکمہ صحت دیر پائین مربوط حکمت عملی اپنائے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں