ڈی سی آفس میں رمضان پیکج مستحقین میں صحیح تقسیم کے حوالے سے میٹینگ کا انعقاد

جمعہ 22 مارچ 2024 19:09

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) حکومت خیبر پختونخوا کے پالیسی کے مطابق ڈپٹی کمشنر دیر پائین  واصل خان کے  زیر صدارت ڈی سی آفس میں رمضان پیکج کا مستحقین میں تقسیم کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرکا ایک میٹینگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رایٹس  طارق حسین ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو  طارق خان، اسسٹنٹ کمشنر لال قلعہ  نور زالی خان ، اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ  محمد سہیل خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ  نعمان پرویز، اسسٹنٹ کمشنر ادئئنزئی ، داود سلیمی ، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفئیر، اسسٹنٹ ڈاریکٹر لوکل گورنمنٹ ، اسسٹنٹ ڈاریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ، نمائیندہ محکمہ زکواۃ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے رمضان پیکج کے بارے میں صوبائی حکومت کے پالیسی کے بارے میں شرکاء کو اگاہ کیا اور کہا کہ دیر پائین کے لئے کل پانچ ہزار پیکجز کی منظوری دی چکی ہیں جس کو پانچ حلقہ جات میں برابر کے ایک ایک ہزار مستحقین کی بنیاد پر تقسیم کیا گیا ہے۔ رمضان پیکج صوبائی حکومت کی جانب سے صرف ان مستحقین میں تقسیم کی جائیگی جن کو کسی بھی دوسرے زریعہ سے حکومت کی جانب سے امداد نہیں مل رہا ہے۔

ساتھ ساتھ یہ بھی واضح کیا گیا کہ اس کا کرائیٹیریا غرباء، بیوہ خواتین، خصوصی افراد اور یتیم لوگ ہیں لہذا ان کوائف کا خیال رکھا جائے۔ سروے کے تکمیل کے بارے ٹائم لائن دیا گیا تاکہ مستحقین کو بروقت پیکج مل سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صوبائی حکومت کے پالیسی کو نظر انداز کرنے والے اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائئیگی۔ میرٹ کی بنیاد پر ڈیٹا اکھٹا کریں اور حق دار کو حق ملنا چاہیے۔ تمام سٹیک ہولڈر کو ہدایات کی تمام وسائیل کو بروئے کار لاکر رپورٹ جلد از جلد مکمل کریں ۔\378

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں